اسلام آباد (جنگ نیوز) پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنے ذیلی ادارے یو مائیکرو فنانس بینک (یو بینک) میں 4ارب روپے کی سرمایہ کاری کر دی۔ اس موقع پر سی ای اومحمد عیسیٰ الطاہری نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری یو بینک کی کامیابی پر پی ٹی سی ایل گروپ کے غیر متزلزل اعتماد کا ثبوت ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم باماترف نے کہا کہ ہمیں یوبینک کے اس اہم اور تبدیلی کے سفر میں اسکے ساتھ شامل ہونے پر فخر ہے۔