• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی افسران کیخلاف ایکشن کی بجائےماتحت عملہ کیخلاف کارروائی

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق کمشنر آفس کے احکامات پر شکایات پر انتظامی افسران کے خلاف ایکشن کی بجائے محکمہ مال کے ماتحت عملہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ۔پانچ اہلکاروں کو معطل جبکہ ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ اہلکاروں کو ایک سیٹ سے ہٹاکر دوسری پر بٹھا دیا گیا ۔ جن کے خلاف شکایات زبان زد عام ہیں وہ افسران اپنی کرسیوں پر موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق پی اے ٹو اے ڈی سی آر امتیاز سعید کو معطل کرتے ہوئے کمشنر آفس رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ۔سیٹلمنٹ برانچ کے اسسٹنٹ محمد فیاض اور جونیئر کلرک شوکت علی،رجسٹری محرر رورل قیصر زمان،ایچ آر سی سجاد اشرف کو بھی معطل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مزید اکھاڑ پچھاڑ بھی متوقع ہےحالانکہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے اعلان کیا تھا کہ جس ماتحت کے خلاف شکایات پر کارروائی ہوگی اس کے مجا زافسر کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید