اسلام آباد،راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران 49اشتہاریوں سمیت 103سماج دشمن عناصر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جن سے 23 پستول، 5رائفلیں و بندوقیں، 4325گرام چرس ، 2552گرام ہیروئن ،1091گرام آئس اور 50 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ غیر اخلاقی سر گرمیوں میں ملوث 10عورتوں سمیت 12افراد کو گرفتار کیا گیا۔راولپنڈی پولیس نے بھی 6 ملزموں کو گرفتار کرکے 8کلو چرس برآمد کرلی ۔ پولیس نے 7 ملزموں سے سات پستول بھی برآمد کر لئے۔ بنی پولیس نے آن لائن جواء کھیلنے والے 2قمار بازوں کو دھر لیا۔ آراے بازار پولیس نے پتنگ فروش سے 80پتنگیں اور ڈور برآمد برآمد کر لیں۔