لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ذہنی و جسمانی استحصال، صنفی امتیاز و جرائم کا شکار افراد کو بھرپور مدد، رہنمائی، سروسز کی فراہمی اور معاشرے کے کمزور طبقات کے ساتھ کوئی بھی جرم سرزد ہونے کی صورت میں پولیس فوری کارروائی کرے گی اس کے علاوہ ایمرجنسی صورتحال میں پولیس نفسیاتی و جسمانی معذور افراد کو باحفاطت طبی ماہرین اور علاج گاہ تک پہنچائے گی ۔مزید برآں انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کی درخواستواں پر فوری احکامات جاری کیے۔ پنجاب پولیس اور نجی تنظیم کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔ آئی جی اور نجی تنظیم کے بانی سی ای او غازی تیمور نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ نجی تنظیم پنجاب پولیس کی قدیم عمارات کی تاریخی و ثقافتی حیثیت اجاگر کرے گی ۔