پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کے علاقے غریب اباد (ارمی سپلائی گیٹ) کے رہائشی اور سماجی کارکن ڈاکٹر خورشید نے ڈبلیو ایس ایس پی کے زون منیجر سے مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے ناکارہ ٹیوب ویل کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل خرابی سے اہل علاقہ پانی کے بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں، اگلے مہینے رمضان کا بابرکت مہینہ ہے اور اگر ٹیوب ویل کی خرابی دور نہ کی گی تو روزہ داروں کو پانی کے حصول میں دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے متعلقہ حکام سے ٹیوب ویل کی خرابی دور کرنے کے لئے فوری احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔