• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے خاتمہ کیلئے نئی حکمت عملی، سامان ضبط کرنے کا فیصلہ

لاہور(نسیم قریشی سے) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے سامان ضبط کرنے کافیصلہ کرلیا۔ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کے احکامات پر تجاوز کنندگان کو جرمانے کی بجائے سامان ضبط کیا جائے گا ۔ ذمہ داریاں اسسٹنٹ کمشنرز کو سونپ دی ہیں۔جو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہوں۔چیف آفیسر بلدیہ عظمٰی لاہور شاہد عباس کاٹھیا نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے بتایاکہ تجاوزات کے آپریشن میں کوئی سفارش قبول نہیں کی جائیگی ۔ضبط کئے گئے سامان کی واپسی نہیں ہوگی۔اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل کی سطح پر تجاوزات کے حوالے سے فالو آپ آپریشن کی مانیٹرنگ کریں گے ۔ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا سٹاف ان کی نگرانی میں کام کرے گا۔
لاہور سے مزید