لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیرصدارت ٹیپا آفس میں اجلاس ہوا، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے محکمانہ کارکردگی و امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ٹیپا نے وزیر ہاؤسنگ کو شہر میں ٹریفک روانی مزید بہتر بنانے بارے اقدامات بارے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔وزیر ہاؤسنگ کو ٹیپا کے مختلف مقامات سے سڑکوں کی کشادگی اور ری ماڈلنگ بارے تجاویز سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ نے غیر قانونی سائن بورڈز کیخلاف مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی ۔