عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور لاہور( خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے، مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر،مولانا عبدالعزیز، قاری محمداقبال، مولانا محبوب الحسن طاہر نے خطبات جمعہ میں معراج النبی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ معراج انسانیت کی معراج ہے مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک کا سفر اسرااور اقصیٰ سے آسما مسجدنوں تک کا سفر معراج کہلاتا ہے مسجد اقصیٰ میں آپ ؐ نے تمام انبیاءِ کرام ؑ کی امامت فرماکر امام الانبیاؑ ہونے کا شرف حاصل کیا اور اسطرح واقعہ معراج نبی رحمت ؐکا ایک عظیم معجزہ ہے علماء نے کہا کہ معراج کا سب سے بڑا عظیم تحفہ نماز ہے جو آقاؐ کی آنکھوں کی ٹھنڈک،فرشتوں کی عبادت کا مجموعہ اور مومن کی معراج ہے آپ ؐ کے معجزات میں سے ایک عظیم معجزہ معراج النبیؐ ہے یہ معجزاتی سفر آپ ؐ کی عظمت و رفعت پر ایک روشن دلیل، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے۔ معراج النبیﷺتاریخ اسلام کاانوکھا،اچھوتا اور نادرالوقوع واقعہ ہے جس کی تفصیلات پرعقل ناتواں آج بھی ششدراور حیران ہے۔