لاہور(خبرنگار ) علمائے کرام معاشرے میں امن قائم کرنے کے لیے عملی جدو جہد کریں دہشت گردی اور فرقہ واریت کا ضروری ہے پاک سعودی اتحاد میں ترکی کی شمولیت خوش آئند ہے یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا ہے کہ علمائے کرام کو معاشرے کی اصلاح کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ملک میں حقیقی امن قائم نہیں ہو سکتا اور نہ ہی قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے۔