لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں میں رفتار، معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کام میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ملتان کے تفصیلی دورے کے موقع پر مختلف ترقیاتی سکیموں کے معائنے کے دوران کیا۔ چیف سیکرٹری نے برانڈ روڈ گلگشت، ملتان ایونیو اور قلعہ کہنہ قاسم باغ پر جاری "والڈ سٹی پراجیکٹ" کے کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔