لاہور(خبرنگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ امت مصطفی کی معراج اطاعت ر سول ؐ میں ہے۔ معجزہ معراج النبی ؐ کے مطالعہ سے انسانیت کیلئے علم ومشاہدات کی نئی راہ کھلتی ہیں۔واقعہ معراج سے ہمیں سبق ملتاہے کہ ہم اپنی زندگی کواحکام الہٰی کے تابع کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے مزید کہاکہ واقعہ معراج میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ رب العزت کی طرف سے ایک غیر معمولی سفر کروایا گیا، جس میں آپ نےمسجد اقصیٰ سے عرشِ الٰہی تک کا سفر طے کیا، اور وہ مقامات دیکھے جن تک کوئی بشر نہیں پہنچا۔