لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی میں ڈاکو تاجر عدنان کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ کے زیورات ،موبائل فون اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔جنوبی چھاونی میں ڈاکو فرقان کی دوکان سے 1لاکھ85 ہزار ،لوئرمال میں راشد سے1 لاکھ 70ہزار اور موبائل فون، ستوکتلہ میں فاروق سے1 لاکھ50ہزار موبائل فون ،ہربنس پورہ میں عامر سے1 لاکھ40 ہزار اور موبائل فون، لاری اڈا میں شہباز سے 1لاکھ 30ہزار اور موبائل فون، مغل پورہ وحید سے1 لاکھ 25ہزار ، موبائل فون چھین کرلے گئے،گوالمنڈی اور سول لائنز سے گاڑیاں جبکہ شاہدرہ ٹاون ہڈیارہ اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔