• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے یو جے (دستور) کی جانب سے صحافیوں کیلئے روایتی افطار ڈنر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور)کی جانب سے صحافیوں کے لیے کراچی پریس کلب میں روایتی افطار ڈنرکااہتمام کیاگیا، تقریب کے شرکا نے خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور صحافیوں کے حقوق کی علمبردار ہے،انہوں نے رمضان المبارک کی روحانی فضا میں باہمی روابط کے فروغ اور صحافتی برادری کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا،اس موقع پر کے یوجے دستور کے سیکرٹری ریحان خان چشتی نے کہاکہ رمضان المبارک اخوت، ہمدردی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اسی جذبے کے تحت صحافتی برادری کو متحد ہو کر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے چاہئیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، ہرسال اپنے اراکین کے لیے مل بیٹھنے کے لیے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جات ہے ،سینئر نائب صدر منصور احمد نے کہا کہ صحافی معاشرے میں سچائی اور حقائق کی ترجمانی کا اہم فریضہ انجام دیتے ہیں اور اس ذمہ داری کو موثر انداز میں نبھانے کے لیے صحافتی برادری کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہےتقریب میں کے یوجے کے سابق عہداروں مقصود یوسفی،سید راشدعزیز،عامرلطیف،محمدرضوان بھٹی،شعیب احمد،ریاض ساگراور سینئرصحافی واجد انصاری سمیت دیگرکو تحائف بھی پیش کیئے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید