کراچی (اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر کے علاقے نیو میانوالی کالونی میں تیز رفتارآئل ٹینکر نے دو افراد کو کچل دیا جس کے باعث 70 سالہ لال مان شاہ ولد زیر الدین اور 25 سالہ اسد اللہ ولد بسم اللہ خان موقع پر جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ، سڑک کے کنارے ایک آئل ٹینکر پہلے سے خراب حالت میں کھڑا تھا کہ پیچھے سے آنے والے آئل ٹینکر نے اسے ٹکر مار دی، ٹینکر بے قابو ہوکر ایک ڈمپر سے بھی جا ٹکرایا اور اس دوران دو افراد ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، دونوں آئل ٹینکرز میں ڈیزل بھرا ہوا ہے جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے ،لانڈھی نمبر 6 چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ یاسر جاں بحق ، 20 سالہ اسرار ولد ارشد ہوگیا ، دونوں نوجوان کورنگی ڈیڑھ کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔