دی ہیگ (اے ایف پی) بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے گزشتہ روز کہا کہ وہ افغانستان میں خواتین پر ظلم و ستم کے الزام میں سینئر طالبان رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری طلب کر رہے ہیں، یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔کریم خان نے کہا کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی پر صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرم کی مجرمانہ ذمہ داری قبول کرنے کے لیے معقول بنیادیں موجود ہیں۔