اسلام آباد (ساجد چوہدری )سٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے پورے ہونے کے بعد پی ٹی اے اسٹار لنک کو انٹرنیٹ سروسز کا لائسنس جاری کرے گا،کمپنی ایل ای او سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستانی صارفین کو براہ راست انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتی ہے، پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق کمپنی ایل ای او سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستانی صارفین کو براہ راست انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتی ہے، ایلون مسک کی کمپنی نے ایس ای سی پی میں بطور پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی رجسٹریشن کرائی ہے۔