• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 3 گاڑیوں، 18 موٹر سائیکلوں سے محروم، جڑواں شہروں میں لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،13موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد میں بھی 13وارداتوں میں دو کاریں اور5 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ سنگجانی کے علاقے سے ایک کار اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔تھانہ آبپار ہ اور تھانہ شمس کالونی کے علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر دو موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی ۔ چار گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال کے قریب 2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر نویت خان کاموٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔ مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے 11 موبائل فون چھین لئے گئے ۔تھانہ دھمیال کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرزین حسن سے اڑھائی لاکھ روپے ،موبائل ،شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور شاہد اللہ جان کا موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ڈبل روڈ پر جلیل احمد کے کمرے کا تالہ توڑ کر لیپ ٹاپ، گلریز فیز2میں ظفر علی کے کمرے سے 3موبائل ،جہانگیر روڈ پر کیشن جان کے کمرے کا تالہ توڑ کر85ہزار روپے،بحریہ ٹاؤن میں شاہین اختر کے پارلر سے 4لاکھ 25ہزار روپے ،چھنی عالم میں عالم حسین کے باڑہ مویشیاں کی دیوار توڑ کر 2بھینسیں چوری کرلی گئیں ۔
اسلام آباد سے مزید