• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ مال کی مختلف برانچوں میں پرائیویٹ و غیر متعلقہ افراد کی موجودگی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ذرائع کے مطابق کمشنر آفس کے احکامات پر عوامی شکایات پر انتظامی افسران و عملہ کے خلاف کارروائی کے باوجود سرکاری دفاتر بالخصوص محکمہ مال کی مختلف برانچوں میں پرائیویٹ و غیر متعلقہ افراد کی موجودگی کے ساتھ ساتھ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،سول ڈیفنس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ا تھارٹی کے درجنوں ملازمین غیر سرکاری ڈیپوٹیشن پرمحکمہ مال کی مختلف برانچوں میں موجود ہیں۔ بعض ملازمین نے آگے بھی ملازم رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی تینوں تحصیلوں سٹی،کینٹ اور رورل کے رجسٹری محرر بھی بدلے گئے ہیں۔نئے تبادلوں میں گریڈ سولہ کے شکیل احمد کو ڈائری برانچ ڈی سی آفس،عبدالستار کو شکایات سیل،محمد ابرار شاہ کو اے سی سٹی آفس،گریڈ 14کے جاوید اصغر ملک کو لٹیگیشن برانچ،غلام مصطفیٰ کو پریس برانچ،رفعت حسین کو ریڈر تحصیلدار صدر،احتشام الحق ڈائری برانچ اے ڈی سی آر،شافیعت حسین شاہ کو ڈومیسائل برانچ،محمد عرفان صدیقی کو شکایات سیل،امجد علی خان کو اے سی صدرآفس،سدرہ ناز اے سی صدر آفس،مظہر حسین اپنی چھت اپنا گھر پروگرام،سفیر علی انصاری کو اے سی سٹی آفس تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید