اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت آبی وسائل کے بہتر انتظام اور مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آبی وسائل کے انتظام اور شفافیت کے عمل کو بڑھایا‘ ای بلنگ اور نیٹ میٹرنگ جیسے آئی ٹی اقدامات متعارف کروانے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ دریں اثناء چیئرمین سی ڈی اے سے ماہر ماحولیات رضوان محبوب نے بھی ملاقات کی ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹورازم کے فروغ کیلئے سفاری پارک سمیت مختلف منصوبوں کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔