ملتان(سٹاف رپورٹر) عدالت کے حکم پر غیر قانونی قابض سے دکان خالی کرا لی گئی،تفصیلات کے مطابق حسن اقبال سول جج ملتان کی عدالت میں دعوی دائر کیا تھا مدعیان نے کہ ان کی دکان پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے ،غیر قانونی قبضہ عدالت کے حکم پر قبضہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا، تفصیلات کے مطابق محمد صدیق، ولد محمد لطیف، محمد آصف مرحوم ولد محمد لطیف وغیرہ جن کی دکان پراپرٹی نمبر 474 وارڈ نمبر 4 صدر بازار ملتان تھی غیر قانونی قابضین عدنان علی، کامران علی، عرفان علی، نعمان علی، رضوان علی پسران محمد علی سکنہ گراس منڈی ملتان کے خلاف دکان سے بے دخلی کا دعوی دائر کر رکھا تھا ۔