ملتان (سٹاف رپورٹر ) سیتل ماڑی پولیس نے 28سالہ شخص کی مبینہ خودکشی کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردیں،موضع جہانگیر سے پولیس کو ریسکیو اہلکار نے اطلاع دی کہ سہیل اختر نے خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجہ کیلئے بذریعہ ریسکیو1122نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔