کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے ملتان میں شروع ہوگا، پاکستان کی کلین سوئپ پر نظرہے۔ پاکستان نے ایک تبدیلی کے ساتھ پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ کاشف علی کو شامل کیا گیا ہے، وہ ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ کیلئے اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کے لئے ٹریننگ کی جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم نے بھی تین گھنٹے سے زائد بھر پور ٹریننگ کی۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے کہا کہ پچ مشکل ہے مگر کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے ۔ کوشش کریں گے زیادہ اسکور کر سکیں۔ کھلاڑیوں کو خود پر اعتماد ہونا چاہیے ۔ وہ بہادری سے کھیلیں ۔ کوشش ہوگی میچ جیت کر سیریز برابر کریں۔ میچ کیلئےانجرڈ جیڈن سیلز کی جگہ فاسٹ بولر کیمار روچ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،واریکن نے پہلے ٹیسٹ میں بہترین بولنگ کی۔ اس بار بھی وہ اچھا پرفارم کریں گے۔ اندازہ ہے کہ پچ پہلے میچ کی طرح ہوگی۔