• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 کروڑ سے زائد سالانہ زرعی آمدن پر سپر ٹیکس، بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش

پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا میں زرعی آمدن 15 کروڑ سالانہ سے زائد ہونے پر سپر ٹیکس لگے گا، بل اسمبلی پیش کردیا گیا۔زرعی انکم ٹیکس کا بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں نذیر عباسی نے پیش کیا، جس کے مطابق زرعی اراضی کو 3زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔بل کے متن کے مطابق اگر زرعی آمدن 15کروڑ روپے سالانہ سے زیادہ ہو تو سپر ٹیکس لگے گا۔زرعی انکم ٹیکس بل کے مطابق زون ون میں ساڑھے 12ایکڑ سے 25ایکڑ اراضی پر1200روپے فی ایکڑ ٹیکس عائد ہوگا۔ زون 2میں ساڑھے 12ایکڑ سے25ایکڑ اراضی پر 900روپے فی ایکڑ ٹیکس عائد ہوگا جبکہ زون تھری میں ساڑھے12سے25ایکڑ اراضی پر 500 روپے فی ایکڑ ٹیکس عائد ہوگا۔بل کے متن کے مطابق6لاکھ سے12لاکھ روپے سالانہ زرعی آمدن پر15فیصد جبکہ12لاکھ سے16لاکھ روپے تک سالانہ زرعی آمدن پر20 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید