کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ حیدرآباد کی کاروائی،غیر ملکی برانڈ کے سگریٹ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ،36کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کے جعلی سگریٹ، اسمگل شدہ خام مال اور بھاری مشینری ضبط،کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ حیدرآباد کے اینٹی اسمگلنگ اے ایس او اسکواڈ نے سکھر کے علاقے گولیمار میں ایک گودام اور روہڑی میں ایک سگریٹ بنانے کی غیرقانونی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 20کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹ کے1045 کارٹن، اور سگریٹ مینوفیکچرنگ مشینری کے 31 یونٹس برآمد ہو ئے ،اس مشینری کی مالیت 7کروڑ روپے ہے ۔