اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم سے اظہار رائے کی آزادی متاثر ہو گی، حکومت اس قانون سازی کو ختم کرے ، اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025کی منظوری قابل مذمت ہے۔ یہ بل ایگزیکٹو کنٹرول کے تحت اتھارٹیز قائم کرکے اظہار رائے کی آزادی کو مزید متاثر کریگا۔ یہ بل نہ صرف میسج کے مواد پر بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم چلانے والوں کو بھی اختیارات دیگا۔