لاہور (ا ین این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں ماردھاڑ کی سیاست نہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا۔کھیل نوجوان میں مثبت خصوصیات پیدا کرتے ہیں۔پیکا ایکٹ پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،اتحادی حکومت میں ہونے کے باوجود مشاورت نہیں کی جاتی،بڑے بڑے فیصلے اور منصوبے انفرادی طور پر شروع کئے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں فن پہلوانی سے وابستہ کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔