کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت 2900 روپے فی تولہ کے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے پر پہنچ گئی ، چاندی کی قیمت میں بھی 31 روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2743 ڈالر سے بڑھ کر 2772 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2900 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے ہو گئی ہے جوکہ ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے جبکہ چاندی کی قیمت 31 روپے کے اضافے سے 3432 روپے فی تولہ ہو گئی۔