• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی اے اجلاس، جعلی انتخابات کیخلاف سندھ بھر میں یوم سیاہ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جمعے کوپیر صاحب پگارا کی صدارت میں راجہ ھاؤس میں ہوا،اجلاس میں 8 فروری 2024 کے انتخابات کو دوبارہ مسترد کیا گیا، اور اس جعلی انتخابات کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا،اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک میں آئینی بحران کو جنم دیا ہے،اور ایسے جج مقرر کیے جا رہے ہیں جن کا تعلق سیاسی پارٹی سے ہے،جنھیں ہم مسترد کرتے ہیں ، اجلاس میں پیکا قوانین آزادی صحافت پر قدغن ہے،اجلاس میں دریائے سندھ سے مزید چھ نئیں کینال نکالنے کے فیصلے کو مسترد کیا گیا،اجلاس میں جی ڈی اے کی جانب سے کراچی میں پیر صاحب پگارا کی صدارت میں عوامی جلسہ منعقد کرنے کی تجویز دی گئی،ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے اجلاس کے بعد اپنے جاری بیان میں کیا،اجلاس میں پیکا قوانین کو میڈیا دشمن اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ،حکومت عوام کے آواز بننے والی صحافت کو دبانا چاہتی ہے جسے کسی بھی صورت میں ملک کی عوام قبول نہیں کرے گی ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے متنازعہ قانون کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید