• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے عطیہ خون کیمپس کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز) تھیلی سیمیا ، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کے لئے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دیولئی، حرا کالج اور فاطمہ نرسنگ کالج میں عطیہ خون کیمپس لگائے گئے جس میں عوام اور طلبہ نے خون کے موروثی امراض میں مبتلا بچوں کے لئے درجنوں بلڈ بیگز خون کا عطیہ دیا۔ پی آر او اعجاز عالم، نعمان خان، صدام حسین و دیگر کو ڈاکٹر فضل اکبر، پرنسپل حرا کالج ریاض احمد اور پرنسپل فاطمہ نرسنگ کالج محمد صدام کا تعاون حاصل رہا۔ چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے عوام خصوصاً طلبہ کے جذبہ کو قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے افراد مریض بچوں کے لئے امید کی کرن ہیں اور ان کا یہ جذبہ دیگر لوگوں کے لئے قابل تقلید ہے۔
پشاور سے مزید