• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھرا میں ریونیو دربار/کھلی کچہری کا انعقاد

پشاور (وقائع نگار) پشاور میں عوام کی سہولت اور ان کے مسائل کے فوری حل اور نقولات و فردات و دیگر اسناد کی فراہمی کے لیے تحصیل شاہ عالم کے علاقے متھرا میں ریونیو دربار/کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم، اسسٹنٹ کمشنر سید ارحم مختار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد الیاس سمیت تحصیلدار ‘نائب تحصیلداروں ‘ریونیو سٹاف اور دیگرنے شرکت کی اس موقع پر بیشتر درخواست دہندگان نے افسروں سے ملاقات کر کے اپنے ریونیو مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ریو نیو دربار میں بیشتر شکایات پر موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ ریونیو مسائل سے ہٹ کر دیگر مسائل بھی پیش کئے گئے جن میں لوڈشیڈنگ، سوئی گیس کم پریشر،امن و امان اور دیگر مسائل شامل تھے جس کے لیے پیسکو افسران اور پولیس کو ہدایات جاری کی گئیں۔ کھلی کچہری/ریو نیو دربار میں عوام اپنے درمیان انتظامی افسران کو دیکھ کر ان سے گل مل گئے اور ان سے اپنے ریو نیو کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی جبکہ انتظامی افسران نے ان کی شکایات پر مسائل کے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کیں۔ ریو نیو دربار میں پٹواریوں کو اپنا ریکارڈ مکمل رکھنے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ریونیو دربار لگانے کا مقصد عوامی مسائل کا فوری حل ہے انھوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل اولین ترجیحات میں ہے اور اس کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
پشاور سے مزید