اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں رات گئے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔جڑواں شہروں میں سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاجبکہ 2فرار ہو گئے۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت جواد اور حبیب کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے 26مسروقہ موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمدہوا۔ ملزمان سے برآمد موٹر سائیکل بھی چند روز قبل شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا تھا۔واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔