• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی لاش برآمد، ایک شخص قتل،حادثہ میں نا معلوم لڑکا زخمی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ کشمیر ہائی وے پر نا معلوم لڑکاحادثہ میں شدید زخمی ہو گیا جسے پمز منتقل کر دیا گیا ۔ تھانہ بنی گالا کی حدود جگیوٹ روڈ نوگزی میں عالمگیر خان کو قتل کر دیا گیا ۔ مقتول نوشہرہ کا رہا ئشی بتایا جاتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کو گولی مار کرشدید زخمی کر دیا جو پمز ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔مقتول کی پرانی دشمنی تھی اور چند سال پہلے وہ ہری پور سے قتل کے مقدمے میں 10 سال قید کاٹ کر چکا ہے۔ سری نگر ہائی وے پر فیصل آباد کی 36سالہ بشریٰ ارشار کی لاش ملی ۔ معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو چھ فائر مار کر قتل کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید