• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کیس کے ملزم کی عمر قید کیخلاف اپیل منظور، بری کرنے کا حکم

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے تلہ گنگ میں گیارہ سال قبل ہونے والے قتل کے مقدمہ کے ملزم محمد جاوید کی عمر قید کی سزا کے خلاف دائر اپیل کو کمزور استغاثہ کی بنیاد پر منظور کرتے ہوئے کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ۔جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے ملزم محمد جاوید کی اپیل کی سماعت کی ۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوشن نے الزام کو ثابت کرنا ہوتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید