لاہور(کرائم رپورٹرسے) کوٹ لکھپت کے علاقے میں تنخواہ دینے کے بہانے سابق ملازمہ کو مالک اوراسکے ساتھی نے مبینہ اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا ،متاثرہ لڑکی خالد خان کی کمپنی میں کام کرتی تھی ، نوکری چھوڑنے پر 34ہزار بقایاجات دینے کیلئے لکھپت کے علاقے میں بلوایا ، لڑکی وہاں پہنچی تو خالد خان نے اپنے دوست حماد کے ساتھ لڑکی کو گاڑی میں بٹھا کر پستول تان لیااور اسے ایک مکان میں لے گئے جہاں اسے زبردستی زیادتی کی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ملت پارک کے علاقے میں حنا نوید کی بہن اسکے پاس رہنے کے لیے آئی ہوئی تھی ، بیوی بازار پٹی کروانے گئی پیچھے سے بہنوئی نوید نےسالی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔