• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے اقدامات کریں، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکی صدر اپنے منشور کے مطابق دنیا میں امن قائم کرنے کےلئے اقدامات کریں،کسی دوسرے ملک کے ساتھ نئے محاذ کھولنے سے عالمی امن تباہی کا شکار ہوجائے گا، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ جو جدید ترین ہتھیار امریکی فوجی افغانستان میں چھوڑ کر گئے ہیں اسے واپس لیا جائے،جو نہ صرف اس وقت پاکستان میں ہونے والی غیر ملکی دہشت گردی میں استعمال ہورہا ہے بلکہ اس کے مزیدآگے بھی استعمال کے خدشات ہیں، پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بے پناہ مالی اور جانی نقصانات کا سامنا کیا ہے، امریکی صدر پاکستان کی عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کے ساتھ مل کر بھارت اور دیگر دہشت گرد ملکوں کے خلاف اقدامات کریں جو دنیا میں امن کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید