کراچی (افضل ندیم ڈوگر) قومی ایئر لائن کی ابوظہبی سے لاہور پہنچی پرواز کی ایئر ہوسٹس کے قبضے سے 22آئی فون برآمد ہوئے ہیں جو مبینہ طور پر اسمگل کیے جا رہے تھے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئر ہوسٹس اسماء پی آئی اے کی ابوظہبی لاہور کی پرواز پی کے 264سے لاہور پہنچی تھی کسٹمز حکام کے مطابق ایئر ہوسٹس کے سامان کی تلاشی کے دوران 22موبائل فون برآمد ہوئے۔ جنہیں کسٹمز حکام نے ضبط کرلیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے فی الفور ائیرہوسٹس کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کرکے محکمانہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں کمپنی پالیسی کے تحت سخت ترین سزا کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ قومی ایئرلائن کے سی ای او نے پہلے سے ہی ایسے غیر قانونی کاموں کی روک تھام کے لیے ہدایات جاری کرچکے ہیں۔