• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول واضح کرچکے، پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے،آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی۔ ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے اپنے پہلے دور حکومت میں پارلیمنٹ کو مضبوط و مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صدر آصف علی زرداری نے اپنے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے، صدر آصف علی زرداری نے صدارتی اختیارات میں تخفیف کی اور پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مستحکم کیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک کے ہر ادارے کی ذمہ داری ہے وہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ آئین کی پاسداری کرے، جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لئے جدوجہد پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید