• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلتا پنجاب گیمز سے نیاٹیلنٹ سامنے آرہاہے، ڈی جی سپورٹس

لاہور(خصوصی رپورٹر )کھیلتا پنجاب گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ ڈویژن مرحلے کی تقریب تقسیم انعامات نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی ای لابیریری میں ہوئی،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں 44لاکھ 60ہزار روپے کے انعامات تقسیم کیے،تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم اور ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم،ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین،شائستہ قیصر ودیگر موجود تھے ،تقریب میں لاہور،شیخو پورہ،قصور اور ننکانہ صاحب کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے 30جنوری کو کھیلتا پنجاب گیمز کے فائنل مرحلے کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی،3فروری تک مقابلے جاری رہیں گے،خضر افضال چودھری نے مزید کہا کہ ڈویثرن کے مرحلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،کھیلتا پنجاب گیمز سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہیں،تقریب میں کھیلتا پنجاب مقابلوں کی ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی۔
لاہور سے مزید