راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2موٹر سائیکل سوار ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی کے مطابق پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ مشکوک موٹر سائیکلوں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران 2ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیاجبکہ 2ملزمان فرار ہو گئے، گرفتار کئے گئے ملزموں کی شناخت ذیشان اور شیرون کے ناموں سے ہوئی،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوا ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان سٹریٹ کرائم کے متعدد مقدمات میں ملوث و مطلوب ہیں۔