راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف 7کارروائیوں میں 6 ملزموں کو گرفتار کرکےلاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو 185گرام منشیات برآمد کرلی ۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 21 کلو 600گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔جی ٹی روڈ جہلم کے قریب ملزم کے قبضے سے اڑھائی کلو چرس،اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب خاتون سے ایک کلو200گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔