کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسٹیورٹ روڈ پر نامعلوم افراد گھر کے تالے توڑ کر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسٹیورٹ روڈ پر رہائش پذیر آدم خان جو اپنے آبائی علاقے تربت گیا ہوا ہے اہل علاقے نے گزشتہ روز دیکھا کہ اس کے گھر کے تالے توٹے ہوئے ہیں جبکہ گھر میں کوئی موجود نہیں اہل علاقے نے فوری طور پر پولیس کا آگاہ کیا پولیس نے بتایا کہ نا معلوم افراد نے گھر کے تالے توڑ کر پانی کی موٹر، سلنڈر، کمبل، قالین، ہیٹر ،بجلی اورگیس کی فٹنگ سمیت دیگر اشیاء چرا کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔