کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے کمندو مینڈس کو ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے ۔ صائم ایوب سمیت چار ممالک کے کھلاڑی امیدوار تھے ۔ مینڈس نے 1400 سے زائد رنز اسکور کیے۔ ادھر نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس دوسری بار ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر ، انگلینڈ کے ٹیسٹ امپائر رچرڈ النگورتھ مسلسل تیسری بار بہترین امپائر منتخب ہوئے ۔ ایمرجنگ ویمنز کرکٹر آف دی ائیر جنوبی افریقا کی آل راونڈر انیری ڈرکسن کو ملا۔