کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد عہدیداران کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تقرری کی تصدیق بھی کردی ہے۔ اسکے بعد کراچی کے چند افراد ںے خود ساختہ کراچی اور سندھ ایسوسی ایشن بناکر غیر قانونی عمل کیا ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔