کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کے پاس سی کٹیگری میں سینٹرل کنٹریکٹ موجود ہے دونوں کو چھ ماہ کی تنخواہ جلد ادا کردی جائے گی۔ابتدا میں دونوں کے کنٹریکٹ ان کی فٹنس سے مشروط تھے۔پالیسی کے مطابق دونوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لئے ہیں۔