• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بلوچستان ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام پر عملدرآمد یقینی بنائیں ،عظیم کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وطن دوست موومنٹ کے سربراہ محمد عظیم کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنا وعدے وفا کرتے ہوئے بلوچستان ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر عمل درآمد اور بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے پر توجہ دیں ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال 23 اپریل کو دورہ کوئٹہ کے موقع پر بلوچستان ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا مگر اب تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ،وزیراعظم نے بلوچستان میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کافی عرصے قبل کیا لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا بلوچستان دیگر حوالوں کے ساتھ تعلیمی طور پر پسماندہ صوبہ ہے ٹیکنیکل یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے صوبے کے طلباء و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے قیام کے اپنے اعلان کوعملی جامہ پہنائیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو ٹیکنیکل تعلیم کی سہولت اور مواقع میسر آسکیں اوروزیراعظم اپنے وعدے کو وفا اور بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے پر توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی کے خاتمے سمیت تعلیم ، صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی عملی کام نہیں ہورہا بلوچستان کے 7 اضلاع میں ایک ایک ارب روپے کے ایسے منصوبے پی ایس ڈی پی میں رکھے گئے ہیں جن سے عوام کی زندگی میں بہتری نہیں آرہی بلکہ پسماندگی میں مزید بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لیے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے جو جمہوریت اور ترقی کی بات تو کرتے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید