راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)حکومت پنجاب نے ایجوکیشن افسران کے تبادلوں کے دوسرے مرحلہ میں تمام اضلاع کے ضلعی تعلیمی افسران زنانہ و مردانہ اور سیکنڈری ایجوکیشن کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ڈاکٹر اظہرکو ڈی ای او مردانہ ایلیمنٹری راولپنڈی، ڈاکٹر گل احمد کو ڈی ای اوسیکنڈری جبکہ ڈی ای او زنانہ میڈم حاجرہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ایپکا راولپنڈی کے عہدیداروں چوہدری مبشر احمد، راجہ آفتاب، سید فدا حسین نقوی، راجہ شاہد، ملک مقصود، شبیر خٹک، ملک ثاقب عدنان، مرزا توقیر و دیگر نے تمام افسران کو چارج سنبھالنے پر پر مبارک باد دی۔