لاہور (خبر نگار)مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں پاکستان مسلم لیگ کے قائد چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ کے تمام ضلعی اور صوبائی دفاتر میں سالگرہ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا مسلم لیگ لاہور میں ہونے والی سالگرہ کی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چودھری عمر بشیر چیمہ تھے ۔