کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ چیئرمین پی پی سے شرجیل میمن، پیر مظہرالحق ، ابرار شاہ ، سرفراز راجڑ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری ایمل ولی خان کے درمیان خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں میں خیبرپختونخوا میں قیام امن کی مخدوش صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان نے خیبرپختونخوا بالخصوص کُرم میں امن و امان کی ناقص صورت حال پر اظہار تشویش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے رہنما پیر مظہرالحق نے اپنے صاحبزادوں رکن سندھ اسمبلی پیر مجیب الحق اور چیئرمین میونسپل کمیٹی دادو پیر دانش الحق کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔جس میں دادو کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال ہوا۔