• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، کافی شاپ روڈ پر اسلامیہ کالجیٹ گیٹ کے ساتھ گندگی کے ڈھیر

پشاور(وقائع نگار) پشاور یونیورسٹی میں کافی شاپ روڈ پر اسلامیہ کالجیٹ گیٹ کے ساتھ واقع گرلز پرائمری سکول کے سامنے گندگی کے ڈھیر نے کیمپس میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر کئی سوالات کھڑے کر دئے سکول کے سامنے گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے تغفن رہتا ہے جبکہ انے جانے میں طلبہ کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے مگر یونیورسٹی انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہو رہی جبکہ بیشتر اوقات گندگی کو صاف کرنے کے بجائے جلا دیتے ہے جس سے نہ صرف ماحولیاتی الودگی بڑھتی ہے بلکہ مکانات کے رہاشئیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہی نہیں سکول کیساتھ ڈسپنسرسی بھی موجود ہے جہاں مریض اتے جاتے ہیں۔اسکے علاوہ کیمپس میں دیگر جگہوں پر بھی گندگی کے ڈھیر پڑے ہوتے ہے جس سے تغفن رہنے کیساتھ یونیورسٹی کی خوبصورتی کو بھی ماند کر دیا ۔
پشاور سے مزید