• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کی زد میں ہے، ڈاکٹر حزب اﷲ

پشاور ( وقائع نگار )ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس پشاورر میں ہوا جس کا موضوع تھا ’’ماحولیاتی تبدیلی اور پاکستان کا مستقبل‘‘۔اجلاس کی صدارت اسپیکر شوریٰ ہمدرد پشاور پروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹل سٹڈیز ،یونیورسٹی آف پشاور پروفیسرڈاکٹر حزب اﷲ خان تھے۔ اُنہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی آج دنیا بھر کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے،پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ گیا ہے، بارشوں کا پیٹرن تبدیل ہو گیا ہے، پانی کی کمی کے مسائل بڑھ گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی زرعی پیداوار کو متاثرکررہی ہے اوربیماریوں کے پھیلا ؤکو بڑھا رہی ہے ۔اگر ان پر نظر نہ رکھی گئی تو موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان کی معیشت، بنیادی ڈھانچے اور انسانی بہبود کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے۔پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے حکومت اور عوام کو مشترکہ کوششیں کرنی ہونگی،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام میں شعور اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے
پشاور سے مزید